سندھ: لاک ڈاون میں نرمی، کاروبار جزوی طور پر بحال

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کاروبار جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگیا، البتہ عوام اب بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے نوٹی فیکشن کی روشنی میں مختلف صنعتوں سے وابستہ افراد نے ہلکی پھلکی کاروباری سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
سندھ کے مختلف شہروں میں تجارتی مراکز میں کاروبار دھیرے دھیرے بحال ہورہا ہے، البتہ اب بھی خوف کی فضا ہے۔
کراچی میں متاثر یوسز اب بھی سیل ہیں اور وہاں نقل و حرکت محدود ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھادیا ہے، البتہ کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، مزید چھ اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔