کراچی: کورونا وائرس سے متعلق سندھ سے بڑی خبر آئی ہے، جس کے مطابق 23 کورونا زدگان صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا سے متاثر ان زائرین کو سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ان 23 زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انہیں صحت یاب قرار دے دیا گیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان زائرین کے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم آج تمام رپورٹیں منفی آئیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس سے سماجی دوری کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گھروں پر رہنے سے خود اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔