کراچی: سندھ حکومت نے یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جو علاقے متاثر ہیں، ان کو سیل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یوسی سیل ہونے سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا،ڈپٹی کمشنرایسٹ کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ جن جگہوں پر وائرس کے متاثر مریض موجود ہیں صرف وہ گلیاں سیل کریں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے وضاحت کی کہ یو سی سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ ہوگا،اسی لیے مخصوص ایریا سیل کیے جائیں گے۔
آئی جی سندھ نے بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ميں یوسیز انتظامیہ کی نشان دہی کے بعد مخصوص گلیاں ہی سیل کی جائیں گی، ڈی آئی جی اور ڈی سی ایسٹ کی نشان دہی پر فورس تعینات کریں گے۔