سندھ حکومت آج لاک ڈاؤن کا اعلان کرے گی، فوج کی تعیناتی کا امکان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی زندگیاں عزیز ہیں، عوام کی خاطر سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں صوبائی وزرا کے علاوہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بھی شریک تھے۔
اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے آج رات ایک اہم اعلان کرنے کا عندیہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سخت فیصلہ کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے
ساتھ ہی انھوں نے مخیر حضرات سے گورنمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔
صوبے میں لاک ڈاؤن کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے، جس میں لکھا گیا کہ سندھ میں پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔

سندھکورونالاک ڈائون