کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 27 مارچ بروز جمعہ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کسی بھی مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع نہیں ہوگا، مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کرسکیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹویٹ نے اس فیصلہ کی تصدیق کی ہے۔