کراچی سندھ اسمبلی نے پیر کے روز دوسری بار سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل 2021 منظور کرلیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چند روز قبل بل پر اعتراض لگا کر واپس کیا تھا۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یہ بل دوسری بار اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بل اسمبلی کی منظوری کے بعد گورنر سندھ بھیجا گیا تو انہوں نے بل کو مسترد کردیا جس سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی صحافیوں کا تحفظ نہیں چاہتی سندھ حکومت صحافیوں کے تحفظ میں سنجیدہ ہے۔ مقابلہ کریں گے ہر فورم پر آئین کے مطابق بل دوسری بار ایوان میں منظوری کے لئے پیش کر رہے ہیں۔بعد ازاں سندھ اسمبلی نے بل منظور کر لیا۔