کراچی۔ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان جمہوریت کا علامتی جنازہ لے کر آئے۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ۔ خرم زمان کی قیادت میں ارکان سندھ اسمبلی ایوان کے اندر بینر اٹھا کر احتجاج کرتے رہے۔ اراکین اسمبلی شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ جمہوریت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں بجٹ کی منظوری کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد پر پی ٹی آئی اور جئ ڈی اے کے اراکین کے دستخط موجود ہیں۔