عمان: سلطنت عمان نے دارالحکومت مسقط اور مضافات سے جمعہ 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سلطنت عمان کی جانب سے 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عمانی حکام نے یہ فیصلہ 10 اپریل سے مقرر کرفیو میں تخفیف پالیسی کے تحت کیا۔عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے بدھ کو وزیر داخلہ حمودد بن فیصل البوسعیدی کی صدارت میں اجلاس کرکے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا تھا ۔ سلطنت عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ 31 مئی سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی کو یقینی بنائیں۔