سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جب کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سےشروع ہوگا ۔چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونےکا فیصلہ کرلیں گے۔