سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے محفوظ ترین ملکوں میں شمار

سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے محفوظ ترین ملکوں میں تیرہویں نمبر پر آگیا ہے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب امریکہ سمیت بیشتر یورپی ممالک کے مقابلے میں کورونا سے زیادہ محفوظ ملک بن گیا ہے جبکہ اس وقت کورونا سے محفوظ ترین ملکوں میں جرمنی سرفہرست ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ 800 سے کم نئے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ 98ہزار مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 781 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر3 لاکھ 22ہزار237 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چار ہزار 137ہے۔