سعودی حکام کو مہلک وبا کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملنے لگی تفصیلات کے مطابق مملکت میں نئے کیسسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت بھر میں صرف 139 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اموات میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و سمار کے مطابق مملکت میں کیسز کی مجموعی تعدادا 3 لاکھ 59 ہزار 888 اور اموات 6 ہزار 48 ہوگئی ہے۔ایک روز کے دوران ریاض ریجن میں 44، مکہ مکرمہ ریجن میں 33، مشرقی ریجن میں 16، عسیر رجن میں 14 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اسی طرح الباحہ اور الجوف ریجن میں 4،4 جب کہ قصیم ریجن میں 3 نجران اور حائل ریجن میں دو، دو کیس رپورٹ ہوئے۔