سعودی عرب میں کورونا وائرس، کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے جانے والا کرفیو اتوار 21 جون سے ختم ہونے پر سعودی عرب کے تمام سرکاری اداروں میں کام حسب معمول شروع کردیا گیا۔ تمام شہروں میں سرکاری دفاتر میں 75 فیصد عملہ ڈیوٹی ادا کرے گا.ذرائع کا کہنا ہے کہ کرفیو اٹھائے جانے کے بعد سرکاری اداروں میں ڈیوٹی ادا کرنے والوں کے لیے چار نکات مقرر کیے ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران کارکنوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ایس او پیز کا خیال کرنا ہوگا۔ ملازمین کو 3 شفٹوں میں تقسیم کیا جائے گا، پہلے گروپ کی شفٹ کا آغاز ساڑھے 7 پر ہوگا۔ دوسری شفٹ ساڑھے 8 پر پہنچے گی جبکہ تیسری شفٹ ساڑھے 9 بجے کام کا آغاز کرے گی۔
تیسرے نکتے میں کہا گیا ہے کہ وہ کارکن خواہ مرد ہوں یا خواتین جن کا دفتر آنا انتہائی ضروری نہ ہو وہ ورک فرام ہوم کے اصول کے تحت ہی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔اسی طرح ایسے کارکن جنہیں وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ ہو وہ بھی گھروں سے ہی ڈیوٹی ادا کریں گے۔