سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 421 نئے کیسز رپوٹ ہوئے جس کے بعد مملکت میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 132 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے اپنے تازہ اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 مریضوں کی اموات ہوئیں، جبکہ کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہےغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 132 ہوگئی ہے۔