سعودی عرب، پیٹرول پمپس پر ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کا انکشاف

مملکت سعودی عربیہ میں بعض پیٹرول پمپس پر ملاوٹ والا پیٹرول فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک مقامی چینل کی رپورٹ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی پیٹرول اسٹیشنز پر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کے ثبوت ملے ہیں، اس سلسلے میں وزارتِ تجارت کو شواہد پیش کیے جائیں گے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بعض پیٹرول پمپس پر پیٹرول میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے، متعدد سعودی شہریوں کی جانب سے اس سلسلے میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔الاخباریہ چینل کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے پیٹرول اسٹیشنز پر کام کرنے والے بعض غیر ملکیوں کو پیٹرول میں پانی ملاتے ہوئے دیکھا ہے۔ایک اور مقامی شہری کا کہنا تھا کہ اس نے شک کی بنیاد پر اپنی گاڑی کا معائنہ کرایا تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں خرابی کی وجہ ملاوٹ والا پیٹرول ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل وزارت تجارت نے ملاوٹی پیٹرول فروخت کرنے پر ایک بنگلا دیشی کارکن کے خلاف کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا تھا، عدالت نے مجرم کو جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی تھی۔تفصیلات کے مطابق ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کے ثبوت ملے ہیں، اس سلسلے میں وزارتِ تجارت کو شواہد پیش کیے جائیں گے۔