سعودی عرب،عید الضحیٰ پر 7 روزہ تعطیلات

ریاض : سعودی حکام نے بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں میں عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں عید الضحیٰ کی تعطیلات منگل 7 ذوالحجہ 1441ھ 28 جولائی کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور بدھ 5 اگست سے دفاتر کھلیں گے۔سعودی مانیٹری اتھارٹی نے بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں سے متعلق عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ اداروں میں عید کی چھٹی 7 دن ہوگی، جس کی شروعات 29 جولائی سے ہوگی۔اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجائے تاکہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہا جاسکے۔

saudia