سعودی عرب میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز 1,255 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 14مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ کئی ہفتوں بعد ایک ہی روز میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں مجموعی کیسز کی گنتی 4 لاکھ 79 ہزار 390 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت کے مطابق اس وقت فعال کیسز کی گنتی 11,322 ہے جن میں سے 1,451 کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں آئی سی یو وارڈز میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے 39 لاکھ 25 ہزار 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جبکہ دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 57 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ
فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے اور برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ترکی میں 53 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔