سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے یوٹیلٹی الاونس کی فراہمی کے ذریعے تنخواہ میں اضافہ کر دیا۔۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے تحریری حکم نامہ بھیج دیا گیا۔ یوں صوبے کے سرکاری ملازمین کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی یوٹیلٹی الاؤنس کی صورت میں تنخواہوں میں اضافہ مل گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس قوانین کے تحت دیا جائے۔