سجل علی مداحوں کی شکر گزار

ٹورنٹو: مقبول اداکارہ سجل علی نے اپنے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
اداکار احد رضا میر سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سجل علی کے مداح انہیں خوب سراہتے ہیں۔ ان کے فینز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے۔
اداکارہ نے اس بار کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے مداحوں کا انسٹاگرام پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے محبت کا اظہارکیا۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے مزید لکھا کہ وہ سب ایک نعمت ہیں۔