ساہیوال: اداکارہ شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی، میاں بیوی تھیٹر کے اداکار تھے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں خاندانی جھگڑے سے المیہ ناک شکل اختیار کر لی، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تھیٹر شو کے اختتام پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد اداکار ہاشم نے اپنی بیوی اداکارہ علیشہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر ہاشم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایس ایچ او غلہ منڈی کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں تھیٹر سیل کر دیا گیا ہے۔