کراچی: آج سال دو ہزار بیس کا دوسرا سوپر مون ہوگا، جسے سپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے۔
سوپر مون کا آغاز آج شام چھ بج کر تینتیس منٹ پر ہوگا، پاکستان میں سپر وارم مون دس بج کر سینتالیس منٹ پر دیکھا جائے گا۔
چاند کی چودہ تاریخ ہونے کے باعث اس کی روشنی ننانوے اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہوگی، اسی لئے اسے سوپر وارم مون کا نام دیا گیا ہے۔
بیضوی دائرے پر چاند زمین کے قریب آجائے گا اور خوبصورت نظر آئے گا، یہ معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔