پاکستان کے ممتاز کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ میرے پاس وہ آئیڈیا ہے، جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے، وزیر اعظم میٹنگ کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے منعقدہ ٹیلی تھون میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو شروع ہی سے چندہ جمع کرنا پڑا رہا ہے، کیوں کہ کھانے والے تو کھا کر بھاگ گئے، اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں غربت بہت زیادہ ہے، لوگ مجبور ہیں، پہلے بھی عمران خان کے ساتھ فنڈ ریزنگ کی ہے، اب بھی ساتھ دیں گے، مگر میرا آئیڈیا تمام قرضے اتار سکتا ہے، وزیر اعظم سے کہوں گا کہ ایک بار میٹنگ کر لیں۔