اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جس میں اُن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، نیب میں پیشی اور انتقامی کارروائی کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس کا شکار ہوئے، گیلانی کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے ذمے دار بھی وزیراعظم عمران خان ہیں۔