لندن: چہرے کی جھریاں ختم کرنے والی اینٹی ایجنگ ادویات تو بہت دستیاب ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل دریافت کر لیا ہے جسے استعمال کرکے آپ چہرے کی جھریوں سے نجات پا سکتے ہیں اور اپنی جلد کو دیرپا جوان رکھ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس پھل کا نام ’فنگرلائمز‘ (Finger Limes)ہے جو لیموں کی طرح کاایک پھل ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں وٹامن سی کی کثافت بہت زیادہ ہے۔ وٹامن سی بلیو بیری میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور فنگرلائمز میں یہ بلیو بیری سے 44گنا زیادہ پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وٹامن سی چونکہ جلد کو تروتازہ رکھنے اور چہرے کو جھریوں سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے چنانچہ اس پھل کا استعمال لوگوں کو ان مسائل سے نجات دلانے میں انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ فنگرلائمز میں میں 9مختلف اقسام کے وٹامن ای پائے جاتے ہیں اور اس کے گودا ہیرے کی طرح چمکتا ہے جس کی وجہ سے اسے ’پھلوںکا نگینہ‘ کہا جاتا ہے۔
یہ پھل بنیادی طور پر آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں پایا جاتا ہے، جس کے خواص سائنسدانوں نے اب دریافت کیے ہیں۔ اس پھل کے ذریعے کئی کریمیں بھی بنائی جا رہی ہیں جن کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ ایسی ہی ایک کریم ’کیویئر لائم‘ ہے۔ یہ کریم جب متعارف کروائی گئی تو اس قدر مقبول ہوئی کہ ایک وقت میں 13ہزار لوگ ویٹنگ لسٹ میں تھے جو یہ کریم حاصل کرنا چاہتے تھے۔