روس کے وزیرتوانائی ایلکس زینڈر نواک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیر کے کورونا کے شکار ہونے سے متعلق تاحال کوئی حکومتی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔اس سے قبل روس میں کئی سینئر عہدیدار وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے، اس سے قبل روس کے وزیراعظم میخائل مائیکسٹن بھی رواں سال اپریل میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔