روس،ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 25 لاکھ 26 ہزار 715 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 105 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 89 ہزار 201 ہے، ان میں سے 95 ہزار 49 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ 46 ہزار 409 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 97 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 3 فیصد ہے۔اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور بے پہلے نمبر پر ہے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد ایک بار پھر نیویارک میں ریستورانوں اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے، صرف ریاست ٹیکسس میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 398 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 48 ہزار 705 ہوچکی ہے، 38 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 18 ہزار 683 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔بھارت کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 86 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 207 ہوچکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 179 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 64 ہزار 698 ہوچکی ہے۔
برازیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔برازیل میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 57 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 257 ہو چکی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 406 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 64 ہزار 344 ہوچکی ہے۔
فرانس، روس اور اسپین بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ روس میں صرف ایک دن میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 18 لاکھ 65 ہزار اور اموات 42 ہزار، روس میں مجموعی کیسز کی تعداد 18 لاکھ 58 ہزار اور اموات 32 ہزار اور اسپین میں مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار اور اموات 40 ہزار ہوچکی ہیں۔