محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 13 دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ محکمہ صحت نےرپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں 2459افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں ماہ کورونا وائرس کے شکار 36افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاپنگ مالز ،مارکیٹس سے488افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور سندھ کےدیہی اضلاع میں بھی کورونا کےکیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ، جبکہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 ہے اور 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔