نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں کی لاپروائی سے رمضان کے آخری عشرے میں وبا بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے مزید یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نہ ہو کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا تاہم اب عید کے بعد ویکسینیشن کی تعداد ڈیڑھ سے 2 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔