وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات 12 بجے سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق آج رات 12 بجے سے شہر سے باہر اور اندر آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو NCOC کی گائڈ لائنز کے مطابق بند کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پابندی کے باعث شہری پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک ست دوسری صوبے میں سفر نہیں کر سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دو روز کے لیے ٹرانسپورٹ بند رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 25 اپریل تک ہفتے میں دو روز بند رہے گی۔خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رکھی جائے گی۔