کراچی: سابق وزیرِاعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو قتل کے مقدمے میں انہیں پھانسی دے دی گئی تھی۔
5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو نے کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے 1958 میں میں سیاست کا آغاز کیا، ایوب خان کے دور حکومت میں وزیرخارجہ کے عہدے پر فائز رہے۔
انھوں نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، جو اگلے انتخابات میں مغربی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت بن کر ابھری۔
سقوط ڈھاکا کے بعد وہ ملک کے وزیر اعظم بنے۔ متفقہ آئین، اسلامی کانفرنس، جنگی قیدیوں کی رہائی اور ایٹمی پروگرام کا آغاز ان کے اہم کارنامے تھے۔
جنرل ضیا الحق نے بعد انھیں ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اسی دور میں انھیں پھانسی ہوئی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرگڑھی خدا بخش میں برسی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔