واشنگٹن/ لندن: دنیا بھر میں کورونا نے 4 لاکھ 8 ہزار 782 زندگیاں نگل لیں، برازیل میں مزید 813، امریکا میں 586 اور میکسیکو میں 354 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی، اب تک 35 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے، امریکا میں مرنے والوں کی تعداد اب تک ایک لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کرچکی جب کہ برطانیہ میں 40 ہزار 597 افراد لقمہ اجل بن چکے۔
روس میں مزید 112، بھارت میں مزید 266 اور ایران میں 70 اموات ہوئیں، اٹلی میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو قبرستانوں میں جگہ نہ مل سکی، مسلم تنظیموں نے حکومت سے قبرستان میں اضافی جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اُدھر قطر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار 158، بنگلادیش میں 68 ہزار 504، ترکی ایک لاکھ 71 ہزار 121، جرمنی ایک لاکھ 86 ہزار 233، کینیڈا 96 ہزار 244 تک پہنچ گئی۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ علامتوں کے بغیر بھی وبا پھیلتی ہے، نوجوان اور صحت مند افراد جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں، کبھی بھی علامات کی نشوونما نہیں کرتے۔