دُنیا بھر میں کورونا سے 4 لاکھ 19 ہزار اموات، متاثرین 74 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن/ لندن/ میکسیکوسٹی/ ریوڈی جنیرو: دنیا بھر میں کورونا وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
برازیل میں مزید ایک ہزار 300، امریکا 982، میکسیکو 596 اور برطانیہ میں 245 ہلاکتیں ہوئیں، بھارت میں مزید 388 اور ایران میں 81 افراد لقمہ اجل بنے۔
صدر ٹرمپ نے عالمی وبا کے باوجود انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا، اس وقت امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرچکی اور دُنیا میں سب سے زیادہ اس وبا سے وہاں ایک لاکھ 15 ہزار 130 اموات ہوچکی ہیں۔