وینزویلا: ایک تخلیقی فن کارنے ری سائیکل شدہ بوتل کے 200000 ڈھکنوں سے اپنے ملک اورلاطینی امریکا کا سب سے بڑا فن پارہ (میورل) تیار کیا ہے۔
ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے والا یہ خوبصورت فن پارہ رنگ برنگے ڈھکنوں کو پلاسٹر سے چپکا کربنایا گیا ہے جو مجموعی طور پر 45 میٹر طویل ہے اور کہیں سے ساڑھے تین میٹر اور کہیں سات میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں مجموعی طور پر ڈھائی ماہ کا عرصہ صرف ہوا ہے۔
23 23 سالہ آسکر اولیواریز کے اس کام کو بہت سراہا گیا ہے جس میں بوتلوں کے ڈھکنوں کو خاص رنگ دیئے گئے اور اسے احتیاط سے جوڑا گیا تاکہ وہ دور سے کسی صورت یا ماحولیاتی تصور کو واضح کرسکیں۔ جس دیوار پر میورل بنایا گیا ہے وہ ایسکالونا کے قریب واقع ہے جو شہر کاراکاس میں موجود ہے۔ دیوار کی مجموعی لمبائی 45 میٹر ہے ۔
میورل میں مکاؤ طوطوں کو ان کے قدرتی ماحول میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کے پھول، سبز پہاڑیاں اور دیگر چھوٹے بڑے ماحولیاتی عناصر دکھائے گئے ہیں۔