حال ہی میں ایک صارف کے دوران کال ایپل کے ائیر ہوڈز پھٹ جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ویبو کی رپورٹ کے مطابق صارف کال پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران اس کے ایپل کے ائیرپوڈز کان میں ہی پھٹ گئے۔واقعے پر متاثرہ شخص فوری اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے کان کی جلد متاثر ہونے کے ساتھ سماعت بھی متاثر ہوئی ہے ساتھ ہی کان کے کارٹلیج میں خون بھی جم گیا ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ائیر پوڈز ایپل کے اسٹور سے 180 ڈالرز میں خریدے تھے۔ایپل کمپنی نے تفتیش اور ائیر پوڈز کے پھٹنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے ائیر پوڈز کو اپنے پاس رکھ لیا ہے جب کہ کمپنی نے صارف کے نقصان کا ازالہ کرنے کا بھی کہا ہے۔