وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کا سلسلہ کم نہ ہو سکا، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روپے، ٹماٹر 4 روپے فی کلو، انڈے فی درجن 4 روپے، تازہ دودھ ایک روپیہ فی لیٹر، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ڈھائی روپے اور کوکنگ آئل ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ ماش کی دال، چینی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 26 روپے فی کلو ، پیاز 2 روپے فی کلو اور کیلا 7 روپے فی درجن سستا ہوا، اس کے علاوہ دال مصور، دال مونگ اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی کمی سستا ہوا۔ دوسری جانب بناسپتی چاول ،بریڈ اور چائے کی پتی سمیت 22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔