لندن: برطانوی کار ساز کمپنی بینٹلے نے ایک ایسی مہنگی ترین گاڑی تیار کی ہے جو دنیا میں صرف 12لوگ ہی خرید سکیں گے بلکہ خرید چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی اس ماڈل کی صرف 12گاڑیاں تیار کرے گی جو 2021ءمیں خریداروں کے حوالے کی جائیں گی جو پہلے ہی ان کی بکنگ کروا چکے ہیں۔ اس بغیر چھت کی دو سیٹوں والی گاڑی کی قیمت 18لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 36کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔یہ 6.0لیٹر ڈبلیو 12ٹی ایس آئی پٹرول انجن کی حامل گاڑی ہے جو حیران کن طور پر 659ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔ یہ گاڑی اس قدر طاقتور ہے کہ صرف 3.5سیکنڈ میں صفر سے 96.6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 322کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس لگژری گاڑی میں خریدار اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی بھی کروا سکتے ہیں تاہم تبدیلی کی صورت میں انہیں اضافی قیمت ادا کرنی ہو گی۔ اس صورت میں گاڑی کی قیمت 20لاکھ پاﺅنڈ تک جا سکتی ہے۔