دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔جبکہ عالمی وبا کورونا کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 672 اموات ہو چکی ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 11 ہزار 486 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 754 اور ایک کروڑ 59 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 511 اور 85 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔