کورونا وائرس کا دنیا بھر میں قہر جاری ہے، اس مہلک وبا کے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار ہوچکی ہے، جب کہ 2 لاکھ 65 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں کورونا بحران کی شدت جوں کی توں قائم ہے۔ مئی کے آخر تک ہلاکتیں تین لاکھ ہوسکتی ہیں۔
اٹلی میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 457 ہے، جب کہ ہلاکتیں 29 ہزار 684 ہوچکی ہیں، اسپین میں متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ، جب کہ ہلاکتیں 25 ہزار 857 ہیں۔
برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے 30 ہزار 76 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جرمنی میں 7 ہزار 275، ترکی میں 3 ہزار، بیلجیئم میں 8 ہزار برازیل میں 8 ہزار 588 اموات ہوچکی ہیں۔
ایران میں ایک لاکھ افراد چین سے پھوٹنے والے اس وائرس سے متاثر ہوئے، جب کہ ساڑھے چھ ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پاکستان میں پانچ سو سے زاید افراد اب تک جان بحق ہوچکے ہیں۔
بھارت میں بھی اس بحران کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون ہے۔ہلاکتیں 17 سو 85 ہوچکی ہیں۔