دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا، بھارت اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔تفصِلات کے مطابق بھارت میں 48 ہزار اور برطانیہ میں 23 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکا میں ایک دن میں کورونا کے 86 ہزار کیسز سامنے آئے جس کے بعد دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 53 لاکھ ہوگئی۔عالمی سطح پر اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔