دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار 592 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 838 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 408 ہے،ان میں سے 85 ہزار 348 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ 73 ہزار 346 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تفصِلات کے مطابق کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔امریکا میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 31 لاکھ 34 ہزار 870 ہو چکی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 501 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 4 ہزار 417 ہوچکی ہے، 31 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 17 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ بھارت کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 882 ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب برازیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں فعال کیسز کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 659 ہو چکی ہے۔

coronavirus