دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد1 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ اموات 18 ہزار سے تجاوز کر گئیں
تفصیلات کے مطابق 197 ممالک تک پھیلنے والی وباء سے اموات کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے جبکہ متاثر افراد کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد1 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے