پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں عالمی وبا کے 151 مریض موجود ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار 912 افراد گھروں تک محدود ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار26تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ188 ہوگئی ہے۔چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور خیبرپختونخوا میں ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 274 گھر آئسولیٹ کئے گئے ہیں۔