وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے تاہم حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی میں تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں وہاں اسکول بند رہیں گے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر دیگر اضلاع کے اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔