خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔
خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر، صوابی، سوات، مالاکنڈ اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیال رہے گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔