ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مریم شفیق الر حمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے صنعت و تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ا س سے پیداوار ی لا گت میں بھی اضافہ ہو گا اس لیے حکو مت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی بجائے کمی کرے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے خواتین ممبران کے ایک وفدسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مہنگی پیداوار ی لاگت کی وجہ سے دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے میں پیچھے ہیں۔