اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے، مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے، حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2020 کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد کمی آئی۔ کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔