اسلام آباد: مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مشرقِ وسطی کو رواں مالی سال ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں، خطے کو چاول و پھل سبزیوں کی برآمدات میں دو گنا تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے لکھا کہ رواں مالی سا ل جولائی تا اپریل 2020 خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کو چاول کی برآمدات 59 فیصد بڑھ کر 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ مشرق وسطیٰ کو پھلوں و سبزی کی ایکسپورٹس دگنی ہو کر 14 کروڑ ڈالر تک پینچ گئی۔ اس کے علاوہ گوشت کی ایکسپورٹس سے 13 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔