مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولا گھر جانے والا ہے۔ اکتیس جنوری کو سلیکٹد کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ پر اعتراف جرم کر لیا ، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیس میں پیش رفت کے لئے ہے ۔ انیس جنوری کو ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ریلی میں شرکت کریں گی ۔ مولانا فضل الرحمان پر دباؤ ڈالا نہیں جا سکتا ۔