حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث معیشت برباد ہے،ہم نظام کی خرابی کی بات کررہے ہیں،اقتدار کی نہیں،شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب میں کارروائی نہیں ہوئی،پچھلا نیب کا کیس 9 سال چلا تھا،یہ بھی جلد ختم ہو،آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے،13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے، دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی نظام یکطرفہ نہیں چل سکتا،عوام کی مشکلات پیچھے رہ گئی ہیں،پیٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناکام ہے، معیشت برباد ہے،ہم نظام کی خرابی کی بات کررہے ہیں، اقتدار کی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا،یہ حکومت 2018 کے الیکشن کا نتیجہ ہے،بات حکومت سے نہیں ہوگی، ان اداروں سے ہوگی جو سیاست پر اثر انداز ہیں،جن میں فوج،انٹیلی جنس، اور میڈیا بھی شامل ہے۔انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا پیٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا،موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث معیشت برباد ہے،ہم نظام کی خرابی کی بات کررہے ہیں، اقتدار کی نہیں۔