صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ کی خبر کو ڈرامہ اور پبلسٹی اسٹینڈ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے اس بات کی تردید کی ہے کہ حریم شاہ سے انہوں نے شادی کی۔ خِیال رہے کہ حریم شاہ کے شادی کے بیان کے بعد کئی وزرا نچانے پر آئے اور اندازے کے طور پر بھی کئی وزرا کے نام لئے گئے جس میں ایک نام صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور ن کا بھی سامنے آیا
جس کے بعد اںھوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ حریم شاہ سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لیں۔ نواب تیمور تالپور سے سوال کیا گیا کہ آپ رولیکس گھڑی پہنتے ہیں اور حریم کا کہنا ہے کہ جس کا ہاتھ ہے اس وزیر سے شادی کی ہے۔جس ہر نواب تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ رولیکس سے وزیر کی شناخت نہ کریں۔انہوں نے کہ میرا خیال ہے کہ یہ خبر بنیاد ہے۔پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پوری پارٹی اس کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہو۔جب ہم کو نہیں معلوم کس وزیر سے شادی کی ہے۔یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔