نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی حالیہ صورت حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی ہے۔پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.15، سندھ میں 10.74 فیصد ، خیبرپختونخوا میں 9.68 فیصد، بلوچستان میں 10.46 فیصد، گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد ، اسلام آباد میں 5.27 فیصد ، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.24 فیصد ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہروں کے اعتبار سے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا مثبت آنے کی شرح 17.57 فیصد تک جا پہنچی ہے۔